کراچی کے متعدد علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
کے-فور منصوبے کے تحت ہائی پریشر گیس پائپ لائن کی منتقلی کے آخری مرحلے کی تکمیل کے لیے شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
کمپنی کے اعلامیے کے مطابق 20 اور 21 جون کی درمیانی شب رات 10 بجے سے صبح 10 بجے تک بعض علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران گلشنِ اقبال کے تمام بلاکس میں گیس فراہمی بند یا متاثر رہ سکتی ہے۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ نیپا پل سے عیسیٰ نگری تک گیس پائپ لائن منصوبے کے اہم مرحلے کی تکمیل کے لیے ہُک اَپ سرگرمیاں انجام دی جائیں گی، جس کے باعث عارضی گیس بندش ناگزیر ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ آغا خان، لیاقت نیشنل اور میڈی کیئر ہسپتالوں میں بھی گیس فراہمی عارضی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقررہ وقت میں کام مکمل کرکے گیس کی فراہمی جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : میرے بچوں نے دوبارہ زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا،انجلیناجولی