بین سٹوکس کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں واپسی کا امکان

Jun 19, 2026 | 12:11:PM
بین سٹوکس کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں واپسی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا دعوی ہے کہ انگلش سکواڈ میں واپسی پر بین سٹوکس ہی ممکنہ طور پر ٹیم کی قیادت بھی کریں گے، بین سٹوکس اور گس ایٹکنسن کا کرکٹ ریگولیٹر نے انٹرویو کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ابھی حتمی فیصلہ سنانا ہے تاہم ایک ہفتے کے دوران نرمی دیکھنے میں آئی ہے اور معاملے کی اب تک کی جانے والی تحقیقات دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر ریلیز کی جائیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:سپاٹ فکسنگ سے بریت تک ؟سابق کرکٹر  کی سنسنی خیز داستان سامنے آگئی

واضح رہے کہ ٹیم پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر کپتان بین سٹوکس اور گس ایٹکنسن کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

ایک طرف ایک برطانوی اخبار کا دعوی ہے کہ بین سٹوکس کی واپسی ممکن ہے لیکن ضروری نہیں کپتان کے طور پر واپس آئیں گے، دوسری جانب سابق آلراؤنڈر این بوتھم نے بین سٹوکس کے خلاف ایکشن نہ لیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بین سٹوکس نے کچھ نہیں سیکھا ، کیا یہ سب ٹھیک ہے؟

این بوتھم نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد کرفیو کو توڑنے کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی جا سکتی۔

این بوتھم نے ماضی کا واقعہ یاد کراتے ہوئے کہا کہ برسٹل میں جب 2017 میں مسائل ہوئے تو ہم سب نے بین سٹوکس کا ساتھ دیا تھا، میں تب ڈرہم کلب کا چیئرمین تھا ، میں نے اور پوری ٹیم نے بین سٹوکس کی سپورٹ کی تھی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اوول میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں جو روٹ کپتانی کے فرائض ادا کر رہے ہیں۔