ایشین والی بال نیشنزکپ: پاکستان نے چائنیز تائپےکو 2-3 سے شکست دے دی

Jun 19, 2025 | 22:03:PM
ایشین والی بال نیشنزکپ: پاکستان نے چائنیز تائپےکو 2-3 سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشین والی بال نیشنز  کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز  مقابلے کے بعد چائنیز  تائپےکو  2-3  سے شکست دیدی۔

پاکستان نے میچ کا شاندار  آغاز کیا اور ابتدا میں دو گول داغ دیے جس کے بعد مخالف ٹیم نے بھی 2 گول مار کر  مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔

فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 5-8 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 16-18 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی چائینز  تائپے کے خلاف جیت کا اسکور  20-25، 22-25، 25-21، 25-16 اور 16-18 رہا۔

پاکستان نے گروپ سی کے دونوں میچز جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں فلپائن کو بھی شکست دی تھی، کوارٹر فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا بحرین یا انڈونیشیا سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کےآسمان پر دھمال ڈالتے اور اسرائیل میں تباہی مچاتے میزائل سیجل 2 نے دھوم مچا دی