اسرائیل میں تباہی مچانے اور آسمان پر دھمال ڈالتے ایرانی میزائل سیجل 2 کی ساخت اور طاقت جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ)صہیونی ریاست اسرائیل میں تباہی مچانے والا اسلامی جمہوریہ ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ جس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے ،اس کی تیاری 1990 کی دہائی کے آخر میں شروع ہوئی اور یہ ایرانی میزائل ٹیکنالوجی میں ایک بڑا قدم ہے۔یہ میزائل صرف ایک دفاعی طاقت نہیں، بلکہ ایک جارحانہ پیغام بھی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہو۔
ویکپیڈیا کے مطابق سیجل (فارسی: سجیل، lit. 'brimstone') ایرانی ٹھوس ایندھن والے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا ایک خاندان ہے۔ سیجل میزائل شہاب مائع ایندھن والے بیلسٹک میزائلوں کا متبادل ہیں۔ امریکی پینٹاگون کے ذرائع کے مطابق، سیجل کا میزائل پروفائل عاشورہ، غدر-110 اور سمین سے قریب تر ہے۔میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک ہے اور اسکی خصوصیات کیا ہیں، اس حوالے سے بتاتے چلیں کہ ایران کی جانب سے 12ویں مرحلے میں اسرائیل پر برسائے جانے والےسجیل میزائل کے آسمان پر مناظر کی ویڈیو وائرل ہوئی جبکہ اسرائیل کا دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔سیجل میزائل ایران کا جدید اور طاقتور بیلسٹک میزائل ہے، جو اسرائیل جیسے دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔تباہی پھیلانے کی منفرد صلاحیت کی وجہ سے اسے ڈانسنگ میزائل بھی کہا جاتا ہےاس کی تیاری 1990 کی دہائی کے آخر میں شروع ہوئی ۔سجیل میزائل کی لمبائی 18 میٹر ہے اور اس کی حد 2 ہزار کلو میٹر ہے جبکہ وزن لے جانے کی صلاحیت 700 کلو گرام تک ہے۔اس میزائل کو مکمل طورپر اسلامی جمہوریہ ایران میں تیار کیا گیا ہے۔ 2 مرحلوں پر مشتمل سجیل ٹو میزائل ایک ٹھوس ایندھن سے چلنے والا میزائل ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ جلدی لانچ ہو جاتا ہے، یعنی دشمن کو ردعمل کے لیے بہت کم وقت ملتا ہے۔اس میزائل کا پہلا تجربہ 2008 میں ہوا جب اس کی رینج 800 کلومیٹر تھی تاہم 2009 میں سیجل-2 نے بہتر نیویگیشن سسٹم کے ساتھ کامیاب ٹیسٹ کیا اور سال 2021 میں ایک طویل وقفے کے بعد اپ گریڈ شدہ ورژن کے ساتھ یہ میزائل دوبارہ منظرعام پر آیا۔ایران کی جانب سے سیجل 3 پر بھی کام جاری ہے، جس کی رینج 4,000 کلومیٹر تک ہو سکتی ہے اور یہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ یورپ کے بعض حصوں تک بھی رسائی دے سکتا ہے۔سیجل میزائل ایران کی میزائل ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیش رفت ہے، یہ اسرائیل جیسے اہداف کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے، خاص طور پر اس کی رفتار، درستگی اور رینج کے لحاظ سے اور آنے والے سالوں میں یہ ایران کے اسٹریٹیجک دفاعی نظام کا اہم حصہ بن سکتا ہے۔ یہ بات واضح ہےکہ اسرائیل کا دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔
تصاویر بشکریہ ۔۔: یو ٹیوب اینڈ وار آن دی روکس

تصاویر بشکریہ ۔۔: یو ٹیوب اور وار آن دی روکس
یہ بھی پڑھیں:’ایران اسرائیل کو جواب دے توہاتھ روک لیا جاتاہے، ایران کیساتھ کھڑے ہیں‘مولانا فضل الرحمان