سابق کپتان بابر اعظم نے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو شکست دیدی

Jun 19, 2025 | 19:41:PM
سابق کپتان بابر اعظم نے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24  نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم بابراعظم نے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو ہرادیا۔

پی سی بی اسکلز کیمپ کے دوران بابراعظم اور فخر زمان کے درمیان ایک انوکھا مقابلہ ہوا، جس میں سابق کپتان نے ورٹیکل بیٹ موومنٹ اسپڈ اور پاور فیکٹر ہٹنگ مقابلے میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو کو شکست سے دوچار ردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بیٹنگ کوچ حنیف ملک نے فخر زمان اور بابر اعظم کے درمیان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے انڈور ہال میں یہ مقابلہ کرایا، ایک ایک اوور کے اس ہٹنگ اسپیڈ مقابلے میں فخر زمان کے بیٹنگ کی سوِئنگ  74 کلومیٹر فی گھنٹہ  دکھائی دیا اور انکی پاور موومنٹ 761 رہی۔

بابراعظم کی باری آئی تو پہلی ہی گیند ان کے بیٹ کی موومنٹ اسپیڈ 89 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پاور 1027 تھی۔ 

قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر نے جب آخری بال کھیلی تو اس وقت ان کی زیادہ سے زیادہ بیٹ موومنٹ اسپیڈ 89 کلومیٹر اور پاور فیکٹر 10137 تھا۔

یہ بھی پڑھیں :190ملین پاؤنڈ کیس 26جون کو سماعت کیلئے مقرر