مدینہ منورہ سے100 سال پرانے درخت ہرے بھرے علاقوں میں منتقل

Jun 19, 2025 | 15:33:PM
مدینہ منورہ سے100 سال پرانے درخت ہرے بھرے علاقوں میں منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مدینہ منورہ میں 100 سال پرانے درختوں کو ہرے بھرے علاقوں میں منتقل کردیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیولپمنٹ اینڈ کامبیٹنگ ڈیزر ٹیفکیشن کی ایک خصوصی ٹیم نے مدینہ منورہ سے ایک صدی پرانے درختوں کو منتقل کیا ہے۔ 

مدینہ منورہ سے 60 کلومیٹر مغرب میں واقع گاؤں الفریش میں 5 پرانے درختوں کو اسی علاقے میں موجود ہریالی والے علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

درختوں کو منتقل کرنےکا مقصدان کی نشوونما کے لیے موزوں ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مرکز نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ایک زرعی کوآپریٹو کے تعاون سے عمل میں لایا گیا۔

 یہ 5 سمر اور سائل کے درخت توانائی اور ایندھن کی خدمات کے شعبے میں ایک تجارتی منصوبے کے جغرافیائی دائرہ کار میں واقع تھے۔

دوسری طرف مدینے میں ماحولیاتی زندگی کے تحفظ کی کوششوں کے تحت ان درختوں کی نئی  رہائش گاہوں میں ضروری دیکھ بھال کو جاری رکھنا ہے۔