آزادکشمیر میں ٹروتھ کمیشن بنا یا جائے، رپورٹ آنے تک احتجاج ختم کیا جائے :بلاول بھٹو زرداری

Jul 19, 2026 | 18:41:PM
 آزادکشمیر میں ٹروتھ کمیشن بنا یا جائے، رپورٹ آنے تک احتجاج ختم کیا جائے :بلاول بھٹو زرداری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی کوٹلی آ تا ہوں گھر جیسا لگتا ہے ،کوٹلی کے انتخابی نمائندے خاندان کا حصہ ہیں ،ہم ایک دوسرے کی غم و خوشی کے شریک ہیں،  آزادکشمیر میں ٹروتھ کمیشن بنا یا جائے،  رپورٹ آنے تک احتجاج ختم کیا جائے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کوٹلی کے سکندر حیات اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی مقبول جماعت ہے،ٹکٹ کے اتنے خواہشمند تھے کہ ہم پریشان ہوگئے ،پارٹی کو ہدایت کی کہ صرف وفادار ساتھیوں کو ٹکٹ دینا ہے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن ہیں ،سیاست دانوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے ،ہم نے اپنا کام کردیا ہے اب جتوانا عوام کا کام ہے ،عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،پچھلے الیکشن سے زیادہ بہتر نتائج کی توقع ہے۔

چیئر مین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے ،اکثریت حاصل کرنے کیلئے کوٹلی کی ہر سیٹ درکار ہے،مطلوب انقلابی کے بیٹے کو اسمبلی میں دیکھنا چاہتے ہیں ،آزاد کشمیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی مقبول جماعت ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن ہیں ،موقع ملا تو ہر فورم پر کشمیر کی آواز بنیں گے ،مطلوب انقلابی کے بیٹے کو اسمبلی میں دیکھنا چاہتے ہیں ،آزاد کشمیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی مقبول جماعت ہے،یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن ہیں ،موقع ملا تو ہر فورم پر کشمیر کی آواز بنیں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کو بھی حق حاکمیت ،حق ملکیت اور روزگار دلانا چاہتا ہوں ،27جولائی کو ہر جگہ سے تیر کو کامیاب کروائیں ،اس بار پورے کشمیر میں بھاری اکثریت سے جیتنا ہے ،پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جس نے بھارت میں کشمیر کی آزادی کی بات کی،کشمیر کے نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق عالمی سطح پر بھی کشمیر کے معاملے کو بہتر انداز میں اٹھائیں گے ،فیصلہ سازی کے اداروں میں آزاد کشمیر کی آواز اٹھانا لازم ہے ، او آئی سی میں کشمیر کا مبصر ہونا چاہئے ،این ایف سی بھی بھی کشمیر کا نمائندہ موجود ہونا چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ قومی اسبملی سمیت ہر فارم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے ،چاہتا ہوں لاڑکانہ کے ایم این اے کی طرح کوٹلی کا ایم این اے بھی میرے ساتھ ہو ،ہم آزاد کشمیر کے عوام کو حق ملکیت دلا کر رہیں گے ،فیصلہ سازی کے اہم اداروں میں کشمیریوں کی آواز پہچانا ضروری ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کے پہاڑ اور دریا کشمیریوں کے ہیں ،کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کہ ان کے وسائل کا دفاع کریں گے،پیپلزپارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جو روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے،کشمیر کے موجودہ حالات ہر شہری کیلئے پریشان کن ہیں ،شہدائے کشمیر کے خاندانوں کا دکھ جانتا ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بارہ سیٹوں سے زیادہ انسانی جانیں اہمیت رکھتی ہیں ،ایکشن کمیٹی کے خط کے جواب میں مسئلے کا حل بتایا تھا،تجویز دی کہ ٹروتھ کمیشن بنایا جائے اور تحقیقات ہوں ،کمیشن کی رپورٹ آنے تک احتجاج ختم اور کارروائی روکنے کی تجویز دی،کشمیر کے حالات بہتر کرنے کیلئے یہ واحد راستہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ پورے کشمیر کو بند کئے رکھنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ،کشمیر کو بند کرنا عام کشمیری کو سزا دینے کے مترادف ہے ،لوگوں کو پرانے قوانین کی طرح اجتماعی سزا نہیں دی جاسکتی ،ہم مل کر آزاد کشمیر کے تمام مسائل پرامن طریقے سے حل کریں گے ،اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ آپ کس کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں ،کشمیر کے پہاڑوں میں شیر کا وہ شکار ہوگا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں :گرمی کی شدت اورسولرسے کم پیداوارکے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ