لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات کی گاڑی کے قریب فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

Jul 19, 2026 | 13:35:PM
 لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات کی گاڑی کے قریب فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چوہدری)ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ک مطابق کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اووٹیک کیا اور فائر کردئیے، نوجوان  کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس اے کی حدود میں گزشتہ رات پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی اتھارٹیز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اہل خانہ کے ساتھ جارہا تھا، گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا اور نوجوان نے5 فائر کیے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بھی فیس بک سروس متاثر

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ انہوں نے کار کا پیچھا کیا اور ناکے پر اطلاع دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا کہ الحمداللہ سب ٹھیک ہے،ایک بچہ ویک اینڈ پر شرارتوں میں مصروف تھااس سے زیادہ کچھ نہیں ۔

رات گئے پیش آئے واقعہ پر بات نہیں کرنا چاہتا ،یہ کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے ۔

ساجدہ تارڑ کاکہنا ہے کہ منچلے کا مقصد عطاتارڑ پر فائرنگ کرنا نہیں تھا۔