پاکستان میں بھی فیس بک سروس متاثر

Jul 19, 2026 | 13:24:PM
پاکستان میں بھی فیس بک سروس متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ کی سروس ڈاؤن ہوگئی جس کے باعث لاکھوں صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

سروس میں خلل کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر میں کئی صارفین کو فیس بک کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے ایکس پر پیغام جاری کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ دنیا بھر میں صارفین نے فیس بک میں مسائل کی نشاندہی رپورٹ کی ہے۔

مزید پڑھیں:بی ٹی ایس ممبر نے بریانی اور کڑاہی کے ذکر سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے