کچے کے علاقے میں آپریشن، مزید5ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاصم صدیق)رحیم یار خان میں آپریشن کے دوران پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی، کچے کے مزید5ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا۔
ترجمان پولیس کاکہناہے کہ ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ کس دیا،کچے کے مزید پانچ خطرناک ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا،سرنڈر ہونے والے ڈاکوؤں میں عبدالحکیم لٹھانی ، دادلہ دنوانی ، نوخلف دشتی ، امین دشتی اور شائق سکھانی شامل ہیں،ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو پولیس مقابلوں، ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے، ڈاکوؤں کا تعلق کچہ کے علاقوں چکر بوٹ ،راجن پور ، روجھان، بخشہ آباد ، کچہ راضی اور گڑھی خیر محمد جھک سے ہے۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ پولیس کے سامنے پیش ہونے والوں کو بہتر زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے گا، پولیس کے سامنے پیش ہونے والے عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں، سرنڈرہونے والے ملزمان کو قانون کے مطابق مدد اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن؛پی ٹی آئی خاتون رہنما کا بھی سینیٹ الیکشن سے دستبرداری سے انکار