پی ٹی آئی کی ناراض رہنما عائشہ بانو کا سینٹ انتخابات سے دستبردار ی سے انکار

Jul 19, 2025 | 18:35:PM
پی ٹی آئی کی ناراض رہنما عائشہ بانو کا سینٹ انتخابات سے دستبردار ی سے انکار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ناراض رہنما اور سینٹ امیدوار عائشہ بانو نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینٹ انتخابات سے دستبردار نہیں ہوں گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے سینٹ امیدوار عائشہ بانو نے کہا کہ سینٹ کی نشستیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی امانت ہیں اور وہ اس امانت کی حفاظت کریں گی۔

 

عائشہ بانو نے پارٹی کے اندرونی اختلافات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ زیادتی کی، ان کے لیے ہمارے ایم پی ایز اپنے ووٹ کیوں ان کی جھولی میں ڈالیں؟۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی اور اب 27ویں ترمیم کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارکنوں کے حقوق اور پارٹی کے نظریے کے تحفظ کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ سے ایم این اے چودھری نصیر احمد کی ملاقات