ڈونلڈ ٹرمپ نے’’وال سٹریٹ جرنل‘‘پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا

Jul 19, 2025 | 16:06:PM
 ڈونلڈ ٹرمپ نے’’وال سٹریٹ جرنل‘‘پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار ’’وال سٹریٹ جرنل ‘‘کے خلاف دس ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےخط کو جعلی قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل سے ایپسٹین کیس کے جیوری ٹرانسکرپٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے،’’وال اسٹریٹ جرنل ‘‘کےمطابق مبینہ خط ڈونلڈ ٹرمپ نے 2003 میں ایپسٹین کے نام سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے لکھا تھا۔
جیفری ایپسٹین کو بچوں سے زیادتی سمیت کئی سنگین الزامات کا سامنا تھا ،تاہم وہ 2019 میں ٹرائل کے دوران جیل میں انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
خیال رہےکہ گزشتہ روز ٹرمپ سے منسوب خط شائع کرنے پرامریکی صدر نے عدالتی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔