عمران خان کے سنگین الزامات، الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jul 19, 2022 | 18:24:PM
عمران خان ،سنگین الزامات، الیکشن کمیشن ،بڑا قدم
کیپشن: عمران خان، الیکشن کمیشن آف پاکستان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر سنگین الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ 

گزشتہ دنوں عمران خان نے بھکر، خوشاب اور لیہ میں جلسوں کے دوران چیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن پرالزامات لگائے تھے جس پر ای سی پی نے چیئرمین پیمرا سے بھکر، خوشاب اورلیہ میں ان کی تقاریرکا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی، بڑی خبر آگئی

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ پیمرا سے موصول ہوگیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کی تقاریر کا جائزہ لے رہا ہے، ان کی تقاریر کے حوالے سے کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔