رانا ثناء اللّٰہ مجرم اور قاتل، حساب ضرور لیں گے: یاسمین راشد

Jul 19, 2022 | 12:00:PM
رانا ثناء اللّٰہ مجرم اور قاتل، حساب ضرور لیں گے: یاسمین راشد
کیپشن: ڈاکٹر یاسمین راشد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اصل مجرم اور قاتل ہیں، ان کے خلاف میں کیس ضرور کراؤں گی، جو 25 مئی کو کیا اس کا بھی حساب لیں گے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم جیسے لوگوں کو مارا بھی اور دہشت گردی کا پرچہ بھی ہم پر کروایا، لوگوں پر عیاں ہو گیا ہے کہ یہ فاشسٹ ہیں،ان کا جیسا ماضی تھا ویسا ہی حال ہے اور ویسا ہی مستقبل ہوگا، ان سے ماڈل ٹاؤن سانحے کا بھی حساب کتاب لیں گے، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں پر ظلم کیا گیا، پولیس گاڑیاں توڑ رہی تھی، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، سب کی شکلیں سامنے ہیں۔