سوشل میڈیا پر پھر سے چرچے،امریکی خاتون شوہر سے ملنے پاکستان آگئی

Jan 19, 2026 | 00:46:AM
سوشل میڈیا پر پھر سے چرچے،امریکی خاتون شوہر سے ملنے پاکستان آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ’’امریکن بھابھی‘‘ کے چرچے زوروں پر ہیں جن کی پاکستان آمد اور پختونخوا کے کلچر سے محبت نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

 امریکی خاتون مینڈی حال ہی میں پاکستان آئیں جہاں انہوں نے خیبرپختونخوا کے ثقافتی رنگ، موسم اور عوام کی جانب سے ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔

 پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے ملنے پاکستان آئی ہیں اور یہاں آکر انہیں بے حد خوشی محسوس ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا کلچر، روایات اور لوگوں کا خلوص دل کو چھو لینے والا ہے جس نے انہیں بے حد متاثر کیا۔

 مینڈی نے بتایا کہ وہ امریکا میں اپنے قیام کے بعد واپس ضلع دیر آگئی ہیں جو  ان کے شوہر کا آبائی علاقہ ہے، ان کے مطابق پختون ثقافت اور قدرتی حسن نے ان پر گہرا اثر ڈالا ہے اور وہ آئندہ بھی پاکستان آنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

 واضح رہے کہ 47 سالہ امریکی خاتون مینڈی نے گزشتہ سال جولائی میں اپر دیر کے رہائشی ساجد سے شادی کی تھی، دونوں کے درمیان تقریباً 2 سال تک آن لائن دوستی رہی جس کے بعد مینڈی شادی کے لیے پاکستان آئی تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  گل پلازہ میں دوکانوں کی تعداد اصل نقشہ میں موجود دوکانوں سےسوا دوگنا کی گئی