ٹک ٹاک کا جنون،نوجوان ٹرین تلے آ کر جاں بحق 

Jan 19, 2021 | 15:28:PM
ٹک ٹاک کا جنون،نوجوان ٹرین تلے آ کر جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹک ٹاک نے ڈجکوٹ کے رہائشی صائم کی جان لے لی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیوورکرزموقع پرپہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آبادمیں ٹک ٹاک بناتے ہوئے سائنس کالج سمن آباد میں زیرتعلیم طالب علم ٹرین کے نیچے آکر جان کی بازی ہار گیا۔۔ 19 سالہ صائم سائنس کالج سمن آباد میں زیرتعلیم تھا جوویڈیوبناتے ہوئے ٹرین تلے آکرجاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیوورکرزموقع پرپہنچ گئے اورلاش کو قانونی کارروائی کے لیے جنرل ہسپتال سمن آباد منتقل کردیا ہے۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
Advertisement
 
 
 

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک میں ٹک ٹاک ویڈیوبنانے کے دوران حادثات میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے اورزخمی ہوچکے ہیں۔