انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026کیلئےداخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض) انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے توسیع کی منظوری دی۔
یکم رمضان المبارک بینک تعطیل کی وجہ سے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے،اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 19 فروری کی بجائے 20 فروری تک داخلہ جمع کراسکیں گے،دو گنا فیس کے ساتھ 3 مارچ تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا۔
تین گنا فیس کے ساتھ 13 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔
انٹرمیڈیٹ کا پہلا سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : علی حسن زہری بلوچستان کابینہ سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری