آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

Feb 19, 2026 | 18:59:PM
آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل پی ایس ایل کا حصہ بن گئے
کیپشن: گلین میکسویل, فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل 11 کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حیدرآباد کنگز مین نے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کو ڈائریکٹ سائن کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلین میکسویل پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے، جس سے ٹیم کی بیٹنگ اور آل راؤنڈ کارکردگی کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق میکسویل نے بھارتی لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے سے معذرت کر لی تھی، جس کے بعد ان کی پی ایس ایل میں شمولیت کی راہ ہموار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اچانک حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کر گئے