صبا فیصل کی رمضان روٹین نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

Feb 19, 2026 | 15:54:PM
صبا فیصل کی رمضان روٹین نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ صبا فیصل کی رمضان روٹین نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
 اداکارہ نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ساتھی مہمانوں کے ہمراہ افطار کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
صبافیصل نے اس موقع پر فروٹ چاٹ بنانے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں رمضان میں دوپہر 12 بجے فروٹ چاٹ میں چاٹ مصالحہ شامل کر کے اسے تیار کر لیتی ہوں اور پھر اسے ایئر ٹائٹ باکس میں محفوظ کر دیتی ہوں، یوں میں افطار سے کئی گھنٹے قبل ہی اپنی فروٹ چاٹ تیار کر لیتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:فلم سٹار میرا وزارت ثقافت کی خیر سگالی سفیر منتخب
ان کے اس انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں اور ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے،صارفین نے ان کے فروٹ چاٹ بنانے کے وقت پر اعتراض کرتے ہوئے کہاہے کہ سحری میں ہی بنا کر رکھ دیا کریں۔ایک دوسرے صارف کا کہنا ہے کہ ان کے فروٹ کالے بھی نہیں ہوتے۔
ایک اور صارف نے کہاہے کہ ان کی باتوں سے ایسا لگتا ہے یہ 200 سال پرانی خاتون ہیں۔