سونے کی سب سے بڑی ہونیوالی ڈکیتی کے3ملزمان گرفتار 

Feb 19, 2022 | 20:24:PM
 ڈکیتی، گرفتار،ملزم
کیپشن:  ڈکیتی کا گرفتار ملزم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) سی آئی اے کراچی نے سال 2022 کی سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی ٹریس کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ  3 جنوری کو کراچی کے علاقے تھانہ فیروز آباد کی حدود میں ایک مقامی جیولرز سے ایک کلو سے زائد سونا جس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے تھی لوٹ لیا گیا تھا۔ ایس آئی یو نٹ سی آئی اے  نے  سال 2022 کی سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کی مسلسل تحقیقات کرکے  تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیلا حدید بھی حجاب کی حمایت میں بول پڑیں، بھارت اور دیگر ممالک پر سخت تنقید