سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر

Dec 19, 2025 | 18:45:PM
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق)شہر اور گردونواح میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہے،دھند کی شدت میں اضافے کے باعث تمام فلائٹ آپریشن اور شیڈول جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں بھی دھند کا راج ہے، ایئرپورٹ ترجمان محمد عمیر خان کے مطابق شام سے دھند کی شدت میں اضافے کے باعث تمام فلائٹ آپریشن اور شیڈول جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے کم از کم 500 میٹر حدِ نگاہ درکار ہوتی ہے، تاہم اس وقت ایئرپورٹ پر حدِ نگاہ تاحال 100 میٹر ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دھند کی شدت میں کمی ہوتے ہی تمام فضائی آپریشن شیڈول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ تمام ایئرلائنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین تفصیلات اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے حاصل کریں۔

 یہ بھی پڑھیں :  شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو بند کر دیا گیا