سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Dec 19, 2023 | 23:31:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے ملکی سیاسی منطرنامے پر چہل پہل بڑھ چکی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسرار ترین نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی کاانتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

دوسری جانب گلگت بلتستان سے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر محمد زمان نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔