خلیل الرحمان قمر ،مہوش حیات سے ناراض کیوں ہیں؟

Dec 19, 2023 | 12:49:PM
خلیل الرحمان قمر ،مہوش حیات سے ناراض کیوں ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے نامور اداکارہ مہوش حیات سے اپنی ناراضی کا انکشاف کردیا۔وہ مہوش حیات سے ناراض کیوں ہیں؟

معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے احمد علی بٹ کے  ’پوڈ کاسٹ‘ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے پیشہ ورانہ اور زاتی زندگی کے ساتھ" مس مارول" کی اداکارہ مہوش حیات سے اپنے ناراضی کا تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

دو ٹوک بات کرتے ہوئے لکھاری خلیل الرحمان نے اداکارہ مہوش حیات سے اپنی ناراضی کی وجہ بتائے ہوئےکہا کہ مہوش نے میری لکھی ہوئی رومانوی فلم  ”کاف کنگنا“ میں اداکاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ مہوش کا مجھے اس طرح انکار کرنا بنتا نہیں تھا کیونکہ میں نے ہی مہوش کو فلم "پنجاب نہیں جاؤں گی" میں کاسٹ کیا حالانکہ یہ اتنا آسان نہیں تھا اس کے لیے میں نے ہدایت کار اور پروڈیوسر سے لڑائی بھی کی جس کے بعد مہوش کو وہ فلم ملی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ماڈل ایئرپورٹ سے گرفتار،وجہ کیا بنی؟

خلیل الرحمن قمر نے مزید کہا کہ کسی کے فرشتوں کو بھی نہیں معلوم ہوگا کہ میں نے مہوش کو اس فلم میں کاسٹ کروانے کیلئے بہت کوششیں کیں۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ مہوش کے لیے  اتنی کوشش کرنے کے بعد بھی انہوں نے میری ہی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا۔

یاد رہے کہ مہوش حیات 'پنجاب نہیں جاؤں گی،'لندن نہیں جاؤں گا'، 'تیری میری کہانیاں' جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔