معروف  ماڈل ایئرپورٹ سے گرفتار،وجہ کیا بنی؟

Dec 19, 2023 | 11:31:AM
معروف  ماڈل ایئرپورٹ سے گرفتار،وجہ کیا بنی؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایئرپورٹ پر پرس کی تلاشی پر معروف ماڈل برہم،ماڈل میگھا شرما کی جانب سے ائیرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی جس پربھارتی حکام نے معروف بھارتی ماڈل میگھا شرما کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ماڈل میگھا شرما کو دہرادون کے جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف افسران کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر آئی پی سی کی دفعہ 353 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکیننگ کے دوران اس کے ہینڈ بیگ کی تصویر غیر واضح تھی۔ جب اس سے دستی طور پر تلاش کرنے کے لیے کہا گیا تو میگھا شرما نے خاتون سب انسپکٹر سے بدتمیزی کی اور ائیرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی۔

 اس موقع پر سیکیورٹی حکام نے ماڈل کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا، جہاں پولیس نے ماڈل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

میگھا مسوری کے دورے کے بعد ممبئی واپس آرہی تھیں وہ دوپہر  3.10 بجے روانہ ہونے والی پرواز میں ایک دوست کےہمراہ تھیں، جب معمول کے سامان کی اسکین کے دوران ایک خاتون سی آئی ایس ساتھ جھگڑا ہوا۔