بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی غنڈہ گردی ۔۔۔نوجوان ریسلر کو تھپڑ دے مارا

Dec 19, 2021 | 10:04:AM
بی جے پی کی غنڈہ گردی
کیپشن: بی جےپی رہنما ریسلر کوتھپڑ ماررہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی غنڈہ گردی عروج پر پہنچ گئی ۔جھاڑ گھنڈ میں تقریب کے دورا ن بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے نوجوان ریسلر کو اسٹیج پر تھپڑدے مارا۔

یہ بھی پڑھیں:فلپائن میں بدترین طوفان۔۔۔ایک لاکھ افراد کی نقل مکانی
بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکھنڈ میں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کی تقریب میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے ۔ریسلر کو زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ریسلر شکایت لیکر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے پاس گیا۔بھوشن سنگھ نے اس کی شکایت سننے کی بجائے اسے پیٹ کر تقریب سے ہی نکال دیا۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور بی جے پی رہنما کی اس حرکت کی شدید مذمت کررہے ہیں۔


واضح رہے کہ برج بھوشن شرن سنگھ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر بھی ہیں اور وہ حکمران جماعت کے ممبر پارلیمنٹ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی ممالک میں کورونا کا پھیلاؤتیز۔برطانیہ میں مریضوں کا نیا ریکارڈ