سیاسی ہلچل: عمران خان نے بڑی وکٹ گرا دی

Aug 19, 2022 | 14:47:PM
عمران خان نے بڑی وکٹیں گرا دیں۔ گوجرہ سے سابق ایم این اے چودھری امجد علی وڑائچ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان نے بڑی وکٹیں گرا دیں۔ گوجرہ سے سابق ایم این اے چودھری امجد علی وڑائچ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کی سنی گئی

ملک میں سیاسی ہلچل کے بعد اہم شخصیت اپنی پسندیدہ جماعت میں شامل ہو رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں گوجرہ کی اہم شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق ایم این اے چودھری امجد علی وڑائچ نے اپنے بیٹے کے ہمراہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے چودھری امجد علی وڑائچ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور پارٹی مفلر پہنائے۔