پنجاب کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کی سنی گئی

Aug 19, 2022 | 14:36:PM
پنجاب کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کی سنی گئی۔ پانچ ماہ بعد اسپیشل الاؤنس کی ادائیگی کا کوڈ جاری کر دیا گیا
کیپشن: تنخواہیں جاریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کی سنی گئی۔ پانچ ماہ بعد اسپیشل الاؤنس کی ادائیگی کا کوڈ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو اگست کی تنخواہیں 15 فیصد الاؤنس کیساتھ ملیں گی۔ گزشتہ 5 ماہ کے بقایا جات بھی اگست کی تنخواہوں کیساتھ ملیں گے۔ 15 فیصد اسپیشل الاؤنس جون کی بیسک تنخواہ پر ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کا معاملہ: عدالت نے فیصلہ سنا دیا

دوسری جانب راؤعبدالکریم کو ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی آئی جی لیگل کامران عادل کا تبادلہ کر دیا گیا۔ کامران عادل کو ڈی آئی جی ٹریننگ لگا دیا گیا۔ کامران عادل کو ڈی آئی جی لیگل کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

سید خرم علی کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون تعینات کر دیا گیا۔ شارق کمال صدیقی کو ڈی آئی جی لاجسسٹک لگا دیا گیا۔ سید حماد عابد کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لگا دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔