کراچی میں گھر کے اندر فائرنگ؛خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Apr 19, 2026 | 14:56:PM
کراچی میں گھر کے اندر فائرنگ؛خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسامہ ملک)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گھر کے اندر فائرنگ سےخاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق شوہر نے بیوی اور دو بچوں کو گولی مار کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرارہوگیاجس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،کرائم سین ٹیم شواہد جمع کررہی ہے۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں سمیعہ،شہروز اور محروز شامل،بچوں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں,مقتولہ خاتون سمیعہ کی عمر 32 برس ہے.
 ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک کے مطابق فائرنگ ممکنہ طور پر شوکت نامی شخص نے کی ہے۔
 مقتولہ کے کزن کے مطابق ملزم نےخاتون کو تین سال قبل طلاق دیدی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں بارہ اور چودہ سال کے دو لڑکے بھی شامل ہیں.

 وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے بلدیہ ٹاؤن واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ۔وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کاکہناہے کہ ابتدائی اطلاعات انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہیں، ملزم کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، خاتون اور معصوم بچوں کے قتل میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے،واقعے کی ہر پہلو سے شفاف اور مکمل تحقیقات کی جائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:امریکہ ایران متوقع مذاکرات؛امریکی حکام پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے
وزیر داخلہ سندھ نے پولیس کو جدید خطوط پر تفتیش یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کرائم سین سے حاصل شواہد کی روشنی میں فوری پیش رفت کی جائے،ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔