دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بیٹی دعا کی پہلی تصویر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف فنکار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دیوالی کے موقع پر اپنی بیٹی دعا کی پہلی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
انسٹاگرام پر جاری کی گئی تصاویر میں دونوں فنکارروایتی بھارتی لباس میں نظر آئے، رنویر آف وائٹ کرتے اور کوٹ جبکہ دیپیکا پڈوکون سرخ رنگ کے لباس اور جیولری کے ساتھ نظرآئیں،اس موقع پر دعا بھی اپنی والدہ کے ساتھ میچنگ لباس میں نظر آئیں اور تصاویر میں مسکراتی دکھائی دیں۔
تصاویر میں ایک جذباتی منظر بھی شامل تھا جس میں دیپیکا اپنی بیٹی کے ساتھ دیوالی کی پوجا کرتی دکھائی دیں جبکہ رنویر سنگھ دونوں کو گلے لگائے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار کینسر کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں اٹلی کے شہر لیک کومو میں شادی کی تھی،ان کے ہاں پہلی بیٹی دعا 8 ستمبر 2024 کو پیدا ہوئی تھی۔