عیدالفطر  کی آمد،نئے نوٹوں سے متعلق اہم خبر آگئی

Apr 19, 2023 | 14:54:PM
عیدالفطر  کی آمد،نئے نوٹوں سے متعلق اہم خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عیدالفطر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے،عوام  بلیک میں زائد پیسے دیکر کرارے نوٹ خریدنے پر مجبور  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی کراچی کی بولٹن مارکیٹ نئے نوٹوں کی جنت بنی ہوئی ہے، جہاں اضافی رقم  ایک ہزار سے لیکر 10 روپے کے نوٹ کی گڈی کھلے عام بلیک میں فروخت کی جارہی ہے،خریداروں کے رش کی وجہ سے دکانداروں کے بھی نخرے بڑھ گئے ہیں، بچوں کی عیدی کیلئے کرارے نوٹ لینے کیلئے آئے شہریوں نے خریداری کو مجبوری قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مرغی کا گوشت مزید مہنگا، مٹن اور بیف بھی پہنچ سے باہر

بولٹن مارکیٹ کی کرنسی بازار میں پرائز بانڈ کیساتھ ساتھ یومیہ لاکھوں روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کا کھلے عام کاروبار ہوتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کیلئے ماضی کی طرح سہولیات فراہم نہ ہونے پر شہری بلیک مارکیٹ سے نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بادل برسیں گے،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی