مکی آرتھر ٹیم کو چھوڑ کر کیوں گئے؟ یہ سوال نجم سیٹھی سے کریں: مصباح الحق

Sep 18, 2023 | 22:13:PM
مکی آرتھر ٹیم کو چھوڑ کر کیوں گئے؟ یہ سوال نجم سیٹھی سے کریں: مصباح الحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق کپتان  مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر ٹیم کو چھوڑ کر کیوں گئے؟ یہ سوال نجم سیٹھی سے کریں۔

سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکی آرتھر ٹیم کو چھوڑ کر کیوں گئے؟ یہ سوال نجم سیٹھی سے کریں، ابھی ورلڈ کپ سامنے ہے، زیادہ تبدیلی سے گریز کیا جائے، ایشیا کپ کی بُری کارگردگی سے ٹیم کو ڈینٹ پڑا ہے، ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو اس صورت حال سے نکلنا ہو گا، شکست کی تمام ذمہ داری کپتان بابر اعظم پر ڈالنا درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ پر مشاورت مکمل،اعلان کب ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف 228 رنز سے شکست صرف کپتان کی وجہ سے نہیں ہوئی، آپ کی پوری ٹیم کو شکست ہوئی ہے، غلطیاں ہوئی ہیں لیکن یہی ٹیم بہتر ہے، کسی بھی سطح پر تبدیلی کا یہ وقت مناسب نہیں، جو خامیاں ہیں سب کے سامنے ہیں، ایک بری پرفارمنس پر پینک بٹن نہ دبائیں، یہی شاداب خان تھا جس نے ماضی میں پرفارمنس دی ہے، یہی ٹیم نمبر ون بھی بنی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہمیں اپنی پرفارمنس بہتر کرنی ہے، پاکستان کا اعتماد ضرور خراب ہوا ہے، پاکستان ہمیشہ مشکل حالات سے باہر نکلا ہے، مجھے اُمید ہے یہی ٹیم بہتر کرے گی، ٹیم میں تبدیلی کے حوالے جواب سلیکشن کمیٹی دے گی، ہمارا سپن ڈیپارٹمنٹ اُس طریقے سے پرفارم نہیں کر سکا، کھلاڑیوں میں کمی نہیں ہے، بہتری کی گنجائش ہے، ان کھلاڑیوں نے ماضی میں بھی پرفارم کر کے دکھایا ہے، 100 سال بعد بھی پاکستان ہارے گا تو آپ مجھ پر ڈال دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صائم آپ کیلئےشوہر کو طلاق دے دونگی،خاتون کا پوسٹر وائرل ہو گیا

مصباح الحق نے کہا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت بہت اچھی ہے، ورلڈ کپ ایک نیا ایونٹ ہے کنڈیشن مشکل ہو ں گی، بھارت کی کنڈیشنز پاکستان کو سپورٹ کرے گی، وہاں پاکستانی بیٹنگ کو سپورٹ ملے گی، انٹرنیشنل کرکٹ ایک الگ تجربہ ہے، لوگوں میں شوق ہوتا ہے ایک بار پھر اپنے سٹارز کو دیکھیں، پاکستان کے لیے اچھا ہے کہ یہاں پر ایونٹ ہو رہا ہے، بس 45 اوورز کھیلنا ایک امتحان ہو گا، میں نے اس ایونٹ کے لیے اجازت لی ہے۔