صائم آپ کیلئےشوہر کو طلاق دے دونگی،خاتون کا پوسٹر وائرل ہو گیا

Sep 18, 2023 | 12:44:PM
صائم آپ کیلئےشوہر کو طلاق دے دونگی،خاتون کا پوسٹر وائرل ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کے نوجوان سٹائلش بلے باز صائم ایوب کی بیٹنگ کے چرچے اس وقت پوری دنیا میں چل رہے ہیں  اور اب ان کی ایک غیر ملکی مداح کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ، جسے دیکھ کر ہر کوئی خاتون کی محبت دیکھ کر حیران رہ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے ٹاپ سکورر پاکستانی بیٹر صائم ایوب گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ، گزشتہ روز صائم نے جمیکا تھلاواز کے خلاف نصف سنچری بنائی ، صائم 53 گیندوں پر 85 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، یہ سی پی ایل میں ان کی مسلسل تیسری ففٹی تھی۔

 
اس سے قبل انہوں نے بارباڈوس رائلز اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف بھی ففٹیاں اسکور کی تھیں،اب قومی کرکٹر مسلسل تین ففٹیز کے بعد سی پی ایل کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں، 21 سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی 8 اننگز میں 149.01 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 304 رنز بنائے ہیں۔

صائم کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ویسٹ انڈیز میں بھی موجود ہیں جس کا اندازہ حال ہی میں اسٹیڈیم میں بیٹھی خاتون کی وائرل تصویر سے لگایا جاسکتا ہے،خاتون نے پوسٹر پر لکھا تھا کہ 'صائم ایوب، میں آپ کے لیے اپنے شوہر کو طلاق دے دوں گی'،وائرل پوسٹر پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔