نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم یو اے ای روانہ ہو گئی

Sep 18, 2021 | 17:50:PM
کیویز کرکٹ ٹیم، روانگی تاخیر کاشکار
کیپشن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم، یو اے ای، روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ سے یو اے ای روانہ ہو گئی۔نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے یو اے ای روانہ ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے شام 5 بجے روانہ ہونا تھا لیکن طیارہ وقت نہ پہنچ سکا جس کی وجہ کیویز کرکٹ ٹیم کی روانگی تاخیر کاشکار ہوئی، نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کو لے جانے والا طیارہ شام سوا چھ بجے کے قریب اسلام آباد پہنچا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیویز ٹیم اور سٹاف کے ریپڈٹیسٹ بھی کئے گئے جو منفی پائے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کے ساتھ سیریز منسوخ کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم سیریز منسوخی پراپنا غصہ کیسے نکالے؟ رمیز راجہ کا اہم مشورہ