قومی ٹیم سیریز منسوخی پراپنا غصہ کیسے نکالے؟ رمیز راجہ کا اہم مشورہ

Sep 18, 2021 | 17:39:PM
چیئرمین پی سی بی، شائقین، پیغام، کرکٹ مداحوں،
کیپشن: رمیز راجہ، شائقین، پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاک نیوزی لینڈکرکٹ سیریز منسوخ ہونے پرکہاہے کہ شائقین کا اور ہمارا درد ایک جیسا ہے، جو ہوا پاکستان کرکٹ کیلئے ٹھیک نہیں ہوا،پاکستان ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے،قومی ٹیم اپنا غصہ پرفارمنس کے ذریعے نکالے۔
رمیز راجہ نے پاکستان شائقین کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ کرکٹ مداحوں کااور میرادکھ ایک ہے، جو ہوا پاکستان کرکٹ کیلئے ٹھیک نہیں ہوا،ہم کیا امید کر رہے تھے اور کیا ہو گیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہم پہلے بھی اس طرح کی چیزوں کا سامنا کرچکے ہیں،پاکستان ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے جو ہمارے بس میں ہوگا کریں گے، آگے چل کر اچھی خبریں ملیں گی ،انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے ورلڈکلاس ٹیم بنانے کی صلاحیت ہے،قومی ٹیم اپنا غصہ پرفارمنس کے ذریعے نکالے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی اچانک منسوخی پر شاہد آفریدی بھی میدا ن میں آگئے