موبائل فون ٹھیک نہ کروانے پر لڑکی نے موت کو گلے لگا لیا

Apr 15, 2024 | 10:28:AM
موبائل فون ٹھیک نہ کروانے پر لڑکی نے موت کو گلے لگا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موبائل فون ایک اور نوجوان لڑکی کی موت کی وجہ بن گیا، محض موبائل فون کی مرمت نہ کروانے پر دلبرداشتہ لڑکی نے موت کو گلے لگا لیا۔

یہ واقعہ بھارت کے منچریال ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا، 19 سالہ سائی سوما نامی نوجوان لڑکی کا موبائل فون کچھ دن قبل خراب ہوگیا تھا جس کی مرمت کیلئے اس نے اپنے گھر والوں سے ضد کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائی سوما کو موبائل فون استعمال کرنے کی عادت بری طرح پڑچکی تھی اور مرمت کے چار دن بعد ہی اس کا فون دوبارہ خراب ہو گیا تھا۔

 لڑکی کی غریب والدہ نے مزدوری کی رقم ملنے کے بعد اس کا فون درست کروانے کا وعدہ بھی کیا تاہم وہ کسی سے قرض لے کر فون مرمت کروانے کا مطالبہ کررہی تھی جس پر اس کی والدہ نے اسے کافی ڈانٹا۔

یہ بھی پڑھیں :برطانوی وزیراعظم کو اسرائیل کی حمایت مہنگی پڑ گئی ،عید ملن پارٹی تنازع کا شکار
والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے غصے اور مایوسی کے عالم میں موت کو گلے لگا لیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے والدین مزدوری پر گئے ہوئے تھے کہ شام میں واپس آکر دیکھا کہ ان کی جوان بیٹی کی نعش چھت سے لٹک رہی تھی جسے دیکھ کر غریب والدین غم کے عالم میں اپنے ہوش کھو بیٹھے۔