''دفعہ ہوجاؤ تم ''۔۔ شارٹ فلم  میں ریشم کے علاوہ کونسے اداکار جلوہ گر ہونگے

Sep 18, 2021 | 17:50:PM
 ''دفعہ ہوجاؤ تم ''۔۔ شارٹ فلم  میں ریشم کے علاوہ کونسے اداکار جلوہ گر ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ ریشم  اور ماڈل عبداللہ اعجاز خان مختصر فلم 'دفعہ ہوجاؤ تم' میں  اکٹھے پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق دفعہ ہوجاؤ تم فلم یو ٹیوب پر ریلیز کی جارہی ہے اور فلم کی ہدایات معروف مصنف فصیح باری خان نے دی ہیں ۔'' قدوسی صاحب کی بیوہ'' '' فالتو لڑکی'' جیسے ہٹ ڈرامے اور فلم '' سات دن محبت ان'' کی کہانیاں تحریر کرکے مقبولیت سمیٹ چکے ہیں۔

فصیح باری خان بولڈ اور حساس موضوعات پر لکھنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اوریوٹیوب پرفلم ریلیز کرنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ ان کاخیال ہے کہ عام ٹی وی  کی نسبت یوٹیوب پر کام کرنے کی تخلیقی آزادی زیادہ ہے۔

دفعہ ہوجاؤ تم ایک مختصر دورانیے کی فلم ہے اور اس میں ان کے ساتھ فائزہ حسن  بھی یوٹیوب چینل کے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان حکومت نے نیا آئینی ڈھانچہ جاری کر دیا