طالبان حکومت نے نیا آئینی ڈھانچہ جاری کر دیا

Sep 18, 2021 | 17:20:PM
طالبان حکومت نے نیا آئینی ڈھانچہ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے نیا آئینی ڈھانچہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کا نیا اساسی و قانونی ڈھانچہ 40 نکات پر مشتمل ہے، جس کے مطابق افغانستان کا سرکاری مذہب اسلام جبکہ سرکاری زبانیں دری یعنی افغانستان میں رائج فارسی اور پشتو ہوں گی۔ عوام کو بنیادی انسانی حقوق اور انصاف یکساں طور پر حاصل ہوگا۔

افغان حکومت کی جانب سے جاری نئے  آئینی ڈھانچے کے مطابق افغانستان آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست ہے۔ ملک میں دیگر مذاہب اور اقلیتیں شریعت کے احکامات کے تحت آزاد ہیں۔

عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کےساتھ تمام حل طلب مسائل حل  کئےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیکہ نے نیا پیار تلاش کرلیا۔۔ ڈیٹ پر جانے کی تصاویر وائرل