سابق سینیٹر مشتاق احمد کس جماعت میں شامل ہو گئے؟ بڑی خبر

Oct 18, 2025 | 19:40:PM
سابق سینیٹر مشتاق احمد کس جماعت میں شامل ہو گئے؟ بڑی خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 ںیوز) جماعت اسلامی کو الوداع کہنے والے اور اسرائیل کی قید سے آزاد ہونے والے مشتاق احمد نے نئے سیاسی قافلے میں شامل ہو گئے۔

 گزشتہ دنوں اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچنے پر جماعت اسلامی کو الوداع کہنے والے سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر مشتاق احمد نے کسی ایک سیاسی جماعت میں نہیں بلکہ ملک میں آئین کے تحفظ کے لیے 6 اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل قائم کی گئی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

مشتاق احمد سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمد خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئین وقانون کی بالادستی کے حوالے سے گفتگو کی گئی، سابق سینیٹر مشتاق احمد کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے حزب اختلاف کا اتحاد رواں سال اپریل میں تشکیل دیا گیا تھا۔ اس میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں بھی شامل ہیں۔

اس تحریک کی قیادت پشنونخوا میپ کے صدر محمود خان اچکزئی کے سپرد کی گئی اور اس میں پی ٹی آئی کے علاوہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ جنگ بندی میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا :وزیراعظم