بچوں کیلئےخوشخبری،چڑیا گھر میں8سال بعد زرافے کے نئے جوڑے کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمرہ فاطمہ+راؤ دلشاد) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایکس میسج میں بچوں کو خوشخبری سنادی،آٹھ سال کے طویل انتظار کے بعد اب عوام لاہور میں زرافہ دیکھ سکیں گے۔جنوبی افریقہ سے زرافوں کا نیا جوڑا لاہور چڑیا گھر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے سے زرافے لاہور کے سفاری پارک میں پہنچ گئے،لاہور چڑیا گھر میں زرافے کے نئے جوڑے کی آمد سے 2022 سے ویران پڑے انکلوژر کی رونق بحال ہو گئی،تین سال قبل نر زرافے کے مرنے کے بعد اسکی ساتھی مادہ اکیلی رہ گئی تھی چڑیا گھروں کے ناگفتہ بہ حالات کی وجہ سے عائدجانوروں کی امپورٹ پر دوسالہ پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے،زرافوں کی آمد پنجاب وائلڈ لائف پر عالمی اعتماد کی بحالی کا مظہر ہے ،اٹھارہ ماہ سےوائلڈ لائف کے شعبے میں عالمی معیار کے مطابق تاریخی اصلاحات اور انتظامات کئے گئے ہیں، لاہور سفاری پارک کی تاریخ میں پہلی بار زرافے لائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں اوورز کم کردیے گئے