طلبہ کیلئے سکالر شپس کا اعلان

Oct 18, 2025 | 12:52:PM
 طلبہ کیلئے سکالر شپس کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر بھٹی)ملتان تعلیمی بورڈ کی جانب سے طلبہ کے لیے سکالر شپس کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحان سائنس مضامین کیساتھ پاس کرنیوالے طلبہ سکالرشپ کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔

60 فیصد نمبر فرسٹ ڈویژن کیساتھ پاس کرنیوالےطلبہ کو سکالرشپ کیلئےمنتخب کیا جائے گا۔

وظیفے کیلئے لازمی ہے کہ طلبہ اس وقت جماعت گیارہویں میں سائنس مضامین پڑھ رہے ہوں۔

سکالرشپ کے لیے 1 نومبر تک طلبہ درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

میرٹ کی بنا پر وظیفہ طلبہ کو دو سال کی مدت کے لیے فراہم کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:موسم سرما کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار،سمری وزیراعلیٰ کوارسال