اداکارہ زائرہ وسیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلموں’’ دنگل‘‘ اور’’ سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ میں شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح ہوگیا، تصاویر شیئر کر کے اداکارہ نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔
اداکارہ زائرہ وسیم نے 2019 میں اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا،زائرہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ایک میں وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔
دوسری تصویر میں شادی کے موقع پر سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’قبول ہے‘‘

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے اپنے کیریئر کا آغاز عامر خان کی2019 میں ریلیزہونےوالی فلم ’’دنگل‘‘ سے کیا تھا، جس میں انہوں نے نوجوان گیتا پھوگٹ کا کردار نبھایاتھا، بعدازاں وہ سیکرٹ سپر اسٹار اور دی اسکائے اِز پنک میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔
زائرہ وسیم کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ زائرہ کی پوسٹ کو لاکھوں لائیکس مل چکے ہیں۔