پاکستان کو کاروبار دوست پالیسیوں کی اشد ضرورت ہے ؛احمد نواز سکھیرا
حکومت اور نجی شعبے کو ایک پیج پر لانے کے لیے پرعزم ہے؛ سی ای او ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے سی ای او احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ پاکستان کو کاروبار دوست پالیسیوں کی اشد ضرورت ہے،ای پی بی ڈی حکومت اور نجی شعبے کو ایک پیج پر لانے کے لیے پرعزم ہے۔
چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے عالمی فورم ڈائیلاگ کے وفد کو مدعو کیا عالمی فورم ڈائیلاگ کے وفد کی سربراہی سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے سی سی او احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی کا انحصار شواہد پر مبنی پالیسیوں پر ہے، نجی شعبہ کی سربراہی میں معاشی بحالی انتہائی اہم ہے ،پرائیویٹ سیکٹر لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کر سکتا ہے ،ای پی بی ڈی پانچ سالہ شیڈو پالیسیوں پر کام کر رہا ہے ،پاکستان کا پہلا ویلتھ پرسیپشن انڈیکس تیار کر لیا گیا ہے، ملک کے 40 بڑے کاروباری گروپس اس انڈیکس میں شامل ہے، احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار نجی شعبے کی ترقی سے ہی ممکن ہے، منصفانہ شرح سود اور معقول ٹیکسیشن ضروری ہیں، حکومت اور کاروباری طبقے میں پالیسی فاصلہ دور کرنا ضروری ہےْ
ان کا مزید کہنا تھا کہ کستان کو کاروبار دوست پالیسیوں کی اشد ضرورت ہے،ای پی بی ڈی حکومت اور نجی شعبے کو ایک پیج پر لانے کے لیے پرعزم ہے عالمی فورم ڈائیلاگ کا وفد پہلی بار پاکستان میں باضابطہ معاشی مکالمے کا حصہ بن رہا ہے ، اس موقع پر علی جہانگیر صدیقی نے ڈائیلاگ وفد کی میزبانی پر ڈاکٹر گوہر اعجاز کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز، 23 خارجی دہشتگرد ہلاک