صدر ٹرمپ کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا اعلان

Nov 18, 2025 | 19:17:PM
صدر ٹرمپ کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم انھیں ایف 35 طیارے فروخت کریں گے، وہ ایک بہت اچھے اتحادی ہیں۔

توقع ہے کہ ملاقات میں صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دفاع اور سویلین نیوکلیئر معاہدوں پر بات کریں گے۔ یہ سات سال قبل صحافی جمال خاشقجی کی سعودی ایجنٹس کے ہاتھوں موت کے بعد محمد بن سلمان کا پہلا دورہ امریکہ ہے۔

سعودلی ولی عہد نے آخری مرتبہ امریکہ کا دورہ صدر ٹرمپ کے پہلے دورِ صدرارت میں سنہ 2018 میں کیا تھا۔
 

یہ بھی پڑھیں :جاپان کا پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3.5 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان