معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل, لاش پلاٹ سے برآمد

Nov 18, 2022 | 20:59:PM
زینب, معصوم بچی, زیادتی , قتل,پولیس,کراچی
کیپشن: معصوم بچی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے قائد آباد سے  زیادتی کا نشانہ بننے اور قتل ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ،پولیس  کا کہنا ہے کہ 7 سالہ بچی کی لاش قائد آباد سے ملی جسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 پولیس نے بتایا کہ لانڈھی کی مسلم آباد کالونی میں مینگل سکول کے قریب زیرتعمیر عمارت کے پلاٹ سے لاش برآمد ہوئی ،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ بچی جمعرات کو دوپہر 2 بجے غائب ہوگئی تھی اور ان کی لاش آج برآمد ہوئی،پولیس مزید قانونی کارروائی سے قبل ڈاکٹروں کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

قانونی کارروائی مکمل کرنے کیلئے بچی کے جسد خاکی کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد شہریوں کی بڑی تعدادموقع پر جمع ہوئی اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے شکار پور سے آئی ہوئی ایک بے گھر بچی کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب سے اغوا کرکے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔