سعودی سرمایہ کاری سے چلنے والی لوسیڈ موٹرنے فورڈ موٹر کو پیچھے چھوڑ دیا

Nov 18, 2021 | 19:07:PM
سعودی، سرمایہ کاری، لوسیڈ، کار
کیپشن: لوسیڈ کار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکٹرک وہیکل سٹارٹ اپ کے سٹاک اورمارکیٹ ویلیو  میں لو سیڈ  موٹرنے فورڈ موٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ۔برقی گاڑیاں تیاریاں کرنے والی لوسیڈموٹر کی مارکیٹ ویلیو منگل کو فورڈ موٹرگروپ سے تجاوز کرکے 89.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔بازار حصص میں اس کے سودے 55.52 ڈالر فی حصص پر بند ہوئے ہیں۔

العریبہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ  کی مالی معاونت چلنے والی یہ کمپنی تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اس نے اب امریکا کی قدیم موٹرساز فرم فورڈ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔اس کی سٹاک مارکیٹ میں مالی قدر89.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اب یہ امریکا کی جنرل موٹرزکوبھی پیچھے چھوڑنے کے قریب ہے۔اس موٹرساز گروپ کی مالی قدراس وقت 90.9 ارب ڈالر ہے۔اس طرح لوسیڈ اس سے صرف ایک ارب ڈالرپیچھے ہے۔

رپورٹ کے مطابق لو سیڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر پیٹررالنسن نے  امریکی نشریاتی ادارےسی این بی سی کو بتایا کہ ان کے خیال میں الیکٹرک وہیکل سٹارٹ اپ کے سٹاک اورمارکیٹ ویلیو میں مسابقت کامیدان کھلا ہے اور وہ روایتی موٹرسازوں سے آگے بڑھ کربالآخراس صنعت میں سب سے آگے ٹیسلا کے ہم پلہ قدر کی حامل ہوجائے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم عوامی سطح پر تجارت کرنے والی کمپنی کی حیثیت سے اپنی پہلی سہ ماہی میں اپنی کامیابیوں پربے حدخوش ہیں۔ گروپ کی 2021ء کی تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کے بعد پیرکو شائع شدہ ایک پریس ریلیز میں رالنسن نے کہا کہ ہم نے صارفین کو مہیا کرنے کے لئے گاڑیوں کی پیداوار کامیابی سے شروع کی۔ریاست ایریزونا میں اپنی مینوفیکچرنگ تنصیب کی صلاحیت میں توسیع کے لئےسرمایہ کاری جاری رکھی ہوئی ہے اور لوسیڈ ایئرلانچ سے قبل نئے  ریٹیل اور سروس مقامات کھولے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کی پشت پناہی سے چلنے والی الیکٹرک وہیکل کمپنی لوسیڈ موٹرز نے گذشتہ موسم گرما میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی آنے والی لوسیڈ ایئرڈریم ایڈیشن کار کے دو مختلف ورژن تیار کرے گی۔یہ دونوں ورژن ڈریم ایڈیشن پرفارمنس اورڈریم ایڈیشن رینج ہیں۔ان دونوں کے الگ الگ فیچر اور خصائص ہیں جبکہ ڈریم ایڈیشن پرفارمنس میں رفتاراور تیزی کے ساتھ بہتر پاورٹرین کی خصوصیات کا حامل ہے اور 1,111 ہارس پاور کا حامل ہے، ڈریم ایڈیشن رینج صرف 933 ہارس پاور کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 70 سالہ بزرگ نےایک ہاتھ سے 18سیب توڑ کر ورلڈریکارڈ قائم کر دیا