70 سالہ بزرگ نےایک ہاتھ سے 18سیب توڑ کر ورلڈریکارڈ قائم کر دیا

Nov 18, 2021 | 18:00:PM
پاکستانی، بزرگ، ورلڈ ر،یکارڈ
کیپشن: پاکستانی بزرگ نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 70 سالہ پاکستانی بزرگ نسیم الدین نے ایک ہاتھ سے 18 سیب توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ ایک ہاتھ کی مٹھی سے سیب توڑنے کے مقابلے میں انہوں نے انگلینڈ کو شکست دیتے ہوئے 13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑ ڈالے۔

https://www.facebook.com/24NewsHD.tv/videos/1867139070123918/

تفصیلات کے مطابق 70 سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے پاکستانی تاریخ کے معمر ترین ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے نسیم الدین45سال سے لوہے کے گیٹ ، کھڑکیاں و دروازے بنانے کا کام کرتے ہیں۔ نسیم الدین نے انگلینڈ کے ڈونی بیکسٹر کے ایک منٹ میں 13 سیب توڑنے کے ریکارڈ کو 18 سیب توڑ کر اپنے نام کر لیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان کےاس شاندار ریکارڈ منظور کرتے ہوئے تصدیقی ای میل بھی بھیج دی ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈ کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی ہیں۔نسیم الدین کا ریکارڈ بنانے کے بعد بتایاکہ ساری زندگی لوہے کے ساتھ کام کیا ہے اس لیے ہاتھ بھی لوہے کا ہی ہو گیا ہے، خواہش تھی کے میں پاکستان کا نام روشن کروں اور اللہ کا شکر ہے کہ اس میں کامیابی ملی۔انہوں نے کہاکہ یہ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام کرتا ہوں جنہوں نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نسیم الدین پاکستان کے لئے مارشل آرٹس اور 73 عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم کے والد ہیں جبکہ ان کی پوتی بھی صرف 7 سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:  ٹرین کے ڈبے میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کی جھولتی لاش برآمد۔۔ زیادتی کا انکشاف۔۔