خاتون نے سرعام ٹیکسی ڈرائیور کی درگت بنادی۔ویڈیو وائرل

Nov 18, 2021 | 16:44:PM
خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کو سر عام پیٹ ڈالا
کیپشن: خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کو سر عام پیٹ ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا پر ٹیکسی ڈرائیور کا گریبان پکڑے اور اس پر سر عام تھپڑوں کی برسات کرتی خاتون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک خاتون نے سرعام ٹیکسی ڈرائیور کی پٹائی کردی،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے،ویڈیو میں بلیو شرٹ اور ماسک پہنی خاتون کو ٹیکسی ڈرائیور کا گریبان تھامے اسے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ حال ہی میں نئی دہلی میں پیش آیا جس سے متعلق بتایا جارہا ہےکہ  دو خواتین اسکوٹی پر موجود تھیں اور سڑک پر ٹریفک کی وجہ سے کیب ڈرائیور خاتون کو جگہ نہیں  دے سکا جس کے بعد خاتون نے اسکوٹی پارک کرکے ٹیکسی ڈرائیور کی پٹائی کردی۔

ٹیکسی ڈرائیور پر خاتون کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں خاتون کے سر عام مرد پر تشدد کو غنڈہ گردی سے تشبیہ دی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اب تک ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے اس حوالے سے پولیس کو کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف بلانے کی ہدایت۔ لاہور ہائیکورٹ