سموگ۔۔ نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف بلانے کی ہدایت۔ لاہور ہائیکورٹ

Nov 18, 2021 | 15:37:PM
عدالت نے 50فیصد خاضری یقیقنی بنا دی
کیپشن: عدالتی حکم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں اسموگ ایمرجنسی پلان پیش کیا،جوڈیشل واٹر کمیشن نے 500 سے زائد ائیر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں تمام صنعتی یونٹس بند کرنے کی بھی سفارش کی۔

عدالت نے پی ڈی ایم اے کے دفتر میں اسموگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی اور اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پلان طلب کرلیا۔عدالت نے ایمرجنسی کال لائن قائم کرنے کا بھی حکم دیا جس کے ذریعے کوئی بھی شہری ٹریفک جام کی شکایت کر سکے گا۔ 

 لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کےباعث حکومت کو نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

 جب کہ عدالت نے 400 سے زائد ائیر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں سکول بند کرنے کی تجویز رد کردی۔

یہ بھی پڑھیں:    ناظرہ قرآن اور پارے نایاب۔دکانداروں نے ہدیہ ڈبل کر دیا