ناظرہ قرآن اور پارے نایاب۔دکانداروں نے ہدیہ ڈبل کر دیا

Nov 18, 2021 | 11:02:AM
قرآن پاک نایاب، دکانداروں نے ہدیہ ڈبل کر دیا
کیپشن: قرآن پاک نایاب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری اور نجی سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کے بعد ناظرہ قرآن اور قرآنی پارےملنا مشکل ہو گئے،دکانداروں نے ہدیہ ڈبل کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق یکساں نصاب تعلیم میں ناظرہ قرآن لازمی قرار دیے جانے کے بعد اردوبازار اور مارکیٹ میں ناظرہ قرآن اورقرآنی پارے نایاب ہوگئے۔درس گاہوں میں ناظرہ قرآن کی لازمی تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگیا اور عدالتی حکم کے بعدججز نے سکولوں کےدورے بھی شروع کردیے،لاہور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد غیاث کا کہنا ہے کہ ناظرہ قرآن پڑھانےاورٹیچرز کی قابلیت کاجائزہ لیاجارہاہے۔

دوسری جانب سرکاری اورنجی اسکولوں کی انتظامیہ اور طلبہ کے والدین نے پارے خریدنے کے لیے دکانوں کارخ کرلیا،کسی دکاندار کے پاس پارے ہیں تو کسی کے پاس نہیں،خریداروں کا کہنا ہے کہ 30 روپے والا پارہ 70 روپے میں فروخت کیاجارہاہے۔

خیال رہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ طلب زیادہ اور سپلائی کم ہونے پر پاروں کا ہدیہ بڑھ گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    امریکہ سے کھربوں ڈالر زیادہ کا مالک ۔۔۔۔ چین دنیا کا امیر ترین ملک