پریشان بچی کی والدہ سےدلچسپ گفتگو ،ویڈیو وائرل

Nov 18, 2021 | 07:19:AM
پریشان بچی، والدہ ،دلچسپ گفتگو
کیپشن: پریشان بچی کی والدہ سےدلچسپ گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) انسٹاگرام پر ایک دو سالہ بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے دیکھنےوالوں کو خوب متاثر کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے ایک ننھی بچی ہاتھ میں فٹ بال پکڑے اور سر پر کیپ کیساتھ میچنگ شرٹ اور سیاہ پینٹ پہنے اپنی والدہ سےمعصومانہ لہجے میں باتیں کررہی ہے اور پریشان دکھائی دے رہی ہے،والدہ پوچھا رہی ہے کہ کیا ہوا؟ جواب میں وہ بتا رہی ہے کہ گوگل اس کو نہیں جانتی۔

بچی   کہہ رہی ہے کہ کیا آپ گوگل کو بتاسکتی ہیں میرانام کیونکہ گوگل میرا نام نہیں جانتی۔جس پر بچی کی والدہ اس کو تسلی دیتے کہہ رہی ہے کہ گوگل کے پاس آؤ، ننھی بچی اس کے پاس آتی تو اپنے ماں کے پیچھے الفاظ دہراتی ہے، ہائے گوگل مجھے سے بات کرو،جس پر وہ اچانک خوش ہوجاتی ہے اور والدہ کو بتاتی ہے کہ وہ مجھے جانتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خطرہ ،سکول دوبارہ ہونگے بند ۔۔اہم خبر